Nazi_hasan

21سال بعد نازیہ حسن کے سابق شوہر پر قتل کا الزام

EjazNews

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نازیہ حسن کے بھائی زوہیب نے کہا کہ نازیہ نے لندن میں حلف کے تحت جو بیان ریکارڈ کروایا تھا اس میں نازیہ نے خود لکھوایا کہ اس کے شوہر نے اسے کچھ کھلایا تھا اور اس کے ساتھ برا سلوک کرتا تھا ، نازیہ اپنی زندگی میں اپنے ہاتھ سے لکھ چکی تھیں کہ وہ طلاق چاہتی ہیں ۔

زوہیب حسن نے کہا کہ انہوں نے نازیہ حسن کے سابق شوہر پر کوئی الزام نہیں لگایا ۔ جیو نیوز سے گفتگو میں نازیہ کے سابق شوہر مرزا اشتیاق بیگ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ وہ الزامات کے جواب میں زوہیب حسن پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے جارہے ہیں۔ اشتیاق بیگ نے کہا کہ زوہیب نہیں چاہتے تھے کہ نازیہ کی شادی کسی سے بھی ہو کیونکہ زوہیب کی گزر بسر نازیہ کی آمدنی پر ہی تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  روبینہ اشرف کی صحت یابی کیلئے سوشل میڈیا پر دعاﺅں اور محبت بھرے پیغامات کی بارش

اپنا تبصرہ بھیجیں