Gujranwala

گوجرانوالہ کے بچوں نے ریکارڈ قائم کر دیا

EjazNews

ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام جی ٹی روڈ کراسنگ سے لیکر چندا قلعہ بائی پاس تک 14کلو میٹر جگہ پر ایک منٹ میں پچاس ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

بھارت میں ایک منٹ میں 37ہزار پودے لگاکرعالمی ریکارڈ قائم کیا گیا تھا جسے گوجرانوالہ کے طلباء و طالبات نے صرف 40سیکنڈ میں 52040پودے لگاکر توڑ دیا ۔

اس موقع پر بزرگ ،خواتین ،سیاسی کارکن ،علماء ، اساتذہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ طلباء و طالبات کی بھر پورحوصلہ افزائی کرتے نظر آئے۔ سخت گرمی اور حبس کے باوجود طلباء و طالبا ت کا اپنے وطن سے پیار اور بھارتی ریکارڈ توڑنے کا عزم قابل دید تھا۔ ملی نغمے ،ترانے اور گیت بچوں اور بڑوں کا خون گرما رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  عجمان اور دبئی بینکوں کی پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالرز مرابھا سنڈیکیٹڈ فنانسنگ

قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول گوجرانوالہ کے آڈیٹو ریم میں 50 ہزار پودے لگانے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مو سمیاتی تبدیلی مسز رخسانہ نوید ،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن ،ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ، کوآرڈینیٹر پنجاب کلین گرین پروگرام عامر مجید،چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ،ڈی جی پی ایچ اے سجاد احمد ثاقب،اے ڈی سی آر حسین احمد رضا چوہدری،ڈائریکٹر پی ایچ اے شاہد عباس جوتہ ،ضلعی کوآرڈینیٹر کلین گرین مہم شیراز طاہر ،پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداران ،سیاسی عمائدین اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شر کت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں