Pak_vs_wi

ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ: پوری ٹیم 217پر ڈھیر

EjazNews

ویسٹ انڈیز کے بھی 2 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ ہوچکے ہیں اور اسے اب بھی 215 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔

کنگسٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو کیماروچ نے 11 رنز بنانے والے عمران بٹ کی وکٹیں بکھیر دیں۔

ابھی قومی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اگلے ہی اوور میں جیڈن سیلز نے عابد علی کو چلتا کر کے پاکستان کو دوسرا نقصان پہنچایا۔

تجربہ کار بلے باز اظہر علی اور بابر اعظم نے مزید کسی نقصان کے بغیر اسکور 34 تک پہنچایا ہی تھا کہ میچ میں بارش نے مداخلت کردی۔

جب بارش کے سبب کھیل روکا گیا تو پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 34 رنز بنائے تھے۔

بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو پاکستانی بلے بازوں کو رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس 47 رنز کی شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب اظہر علی 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب اسکور میں بغیر کسی اضافے کے کپتان بابر اعظم بھی 30 رنز بنا کر چلتے بنے۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکی ایتھلیٹ سیمون بائلزاولمپکس فائنل میں جا کرکیوں دستبردار ہوئیں؟

بعد ازاں فواد عالم کی فہیم اشرف کے ساتھ 85 رنز کی پارٹنرشپ نے ٹیم کو کچھ سنبھالا دیا تاہم 186 رنز کے مجموعے پر فہیم اشرف کی مزاحمت بھی دم توڑ گئی اور وہ 44 رنز بنا کر رن آو¿ٹ ہوگئے۔
اس کے بعد فواد عالم کا کوئی کھلاڑی ساتھ نہ دے سکا اور پوری پاکستانی ٹیم 217 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

فواد عالم 56 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز اور جیسن ہولڈر نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، کیمار روچ نے 2 اور کائل میئرز نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، یاسر شاہ، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی۔
ویسٹ انڈیز: کریگ بریتھ ویٹ (کپتان)، کیرن پاول، نکومورا بونر، کائل میئرز، روسٹن چیز، جرمین بلیک وڈ، جوشوا ڈی سلوا، جیسن ہولڈر، کیماروچ، جیڈن سیلز اور جومیل ویریکن۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز کے تین میچ بارش کے نذر ہو گئے تھے اور پاکستان نے سیریز میں 0-1 سے کامیابی حاصل کر لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  کشمیر پریمئر لیگ نے آئیکون اور مارکی پلیئرز کا اعلان کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں