Noor

نور مقدم کیس ،فرانزک رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ،چھاتی پر بدترین تشدد

EjazNews

اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، فرانزک رپورٹ میں نور مقدم سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔

مقتولہ پر بدترین تشدد بھی ثابت ہو گیا، پولیس کو ارسال نور مقدم کیس کی فرانزک رپورٹ میں چشم کشا انکشافات سامنے آ گئے۔

فرانزک رپورٹ کے مطابق ملزم ظاہر جعفر نے قتل سے پہلے مقتولہ کے ساتھ ریپ کیا، مقتولہ کی چھاتی پر بدترین تشدد کیا گیا۔

ملزم ظاہر جعفر کا ڈی این اے اور فنگرپرنٹس وقوعہ سے حاصل نمونوں سے میچ کر گئے، قتل میں استعمال ہونے والے چاقو پر ملزم ظاہر جعفر کے فنگر پرنٹس موجود ہیں۔

مقتولہ نور مقدم کا پوسٹ مارٹم قتل سے 12 گھنٹے بعد کیا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنیوالا شخص ملزم ظاہر جعفر اور مقتولہ نور مقدم ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اپنا تبصرہ بھیجیں