Waha_cant

واہ کے ایک پلانٹ میں حادثاتی دھماکا

EjazNews

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سےجاری بیان کے مطابق پی او ایف واہ کے ایک پلانٹ میں حادثاتی دھماکا فنی خرابی کی وجہ سے ہوا۔ دھماکے سے 3 ملازمین جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور جائے وقوع کو کلیئر کردیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پی او ایف کی ٹیکنیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے صورت حال پر قابو پالیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق واہ کینٹ کے علاقے لالہ رخ کے قریب ہونے والے دھماکے سے قریبی گھروں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور شہری خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکے سے اب تک 3 افراد جاں بحق اور دیگر 7 زخمی ہوئے اور پاک فوج کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو، فائربریگیڈ اور سکیورٹی اداروں کی گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ دھماکا واہ کینٹ فیکٹری کے اندر ایکسپلوزیو سیکشن میں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کوئی بھی ملک ہاتھ پھیلا کرعظیم قوم نہیں بن سکتی:وزیراعظم

دھماکے کے بعد راولپنڈی سے واہ فیکٹری کو جانے والے تمام راستے سیل کردئیے گئے ہیں جبکہ دھماکے کی نوعیت کا بھی تعین کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں