State_Bank_of_Pakistan

بینکوں کے ذریعے رقوم بھیجنے والوں کیلئے مراعات کا اعلان

EjazNews

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بیرون ملک سے ترسیلات زر بھیجنے والے پاکستانیوں کے لیے 13ارب روپے سے زائد کے قومی ترسیلات زر لائیلٹی پروگرام کی منظوری دے دی ، اس پروگرام کے ذریعے رواں مالی سال روایتی چینل سے ملک کے اندر ترسیلات بھیجنے والے پاکستانیوں کو مراعات دی جائینگی تاکہ ترسیلات زر میں اضافہ ہوسکے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے ہدایت کی کہ قومی ترسیلات زر لائیلٹی پروگرام پر موثر عملدرآمد کےلیے تمام سروس فراہم کرنیوالوں کے ساتھ روابط کےذریعے پروسیس کی تکمیل کی جائے ، ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہوا، سیکرٹری خزانہ نے کمیٹی کوقومی ترسیلات زر لائیلٹی پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

انہوں نےکہا کہ ترسیلات زر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، حکومت اور سٹیٹ بنک نے بیرون ملک پاکستانیوں کو مراعات دے کر حوصلہ افزائی کی ہے تاکہ وہ اپنی محنت کی کمائی بنکنگ چینل کےذریعے ملک میں بھجوائیں ، اسی وجہ سے گزشتہ مالی سال 29ارب40کروڑ ڈالر کی ترسیلات ملک میں بھیجی گئی ۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان موبائل اپلیکیشن متعارف کرائے گاجس کےذریعے ترسیلات زر بھیجنے والے پاکستانیوں کو مراعات دی جائیں گی ، یہ اپلیکشن باضابطہ طور پر اکتوبر 2021میں جاری کر دی جائے گی ۔ای سی سی نے پروگرام کے سٹرکچر اور مالیاتی اخراجات کی منظوری دے دی ۔ اس پر تقریباً 13ارب روپے خرچ ہونگے ۔
ذرائع کے مطابق 10ہزار ڈالر سالانہ ملک میں بھیجنے پر ایک فیصد ،30ہزار ڈالر بھیجنےپر 1.25فیصد اور 30ہزار ڈالر سے زائد بھیجنے پر اس رقم کا 1.5فیصد انعام دیا جائے گا، زرائع کے مطابق گورنر سٹیٹ بنک نے اجلاس کو بتایا کہ ترسیلات زر میں اضافے کےلیے سٹیٹ بنک مزید مراعاتی سکیم بھی لائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  آسماں دکھاتا ہے کیسے کیسے رنگ

اپنا تبصرہ بھیجیں