Nawaz_sharif

سابق وزیراعظم نواز شریف کی نئی رپورٹس عدالت میں جمع کر اد ی گئیں

EjazNews

رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو چہل قدمی کرنے اور اچھی غذا کھانے کی ہدایت کی گئی ہے اور ذہنی دباؤ کو کنٹرول میں رکھنے کا بھی کہا گیا ہے۔

مذکورہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نواز شریف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، انہیں لندن میں علاج گاہ کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عدالت کو مزید بتایا گیا کہ نواز شریف کا علاج لندن میں وہ ڈاکٹر کر رہے جنہیں نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری معلوم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ‘نواز شریف کو بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا ہے۔

نواز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ ‘نواز شریف لندن میں علاج گاہ کے قریب رہیں اور رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

نواز شریف کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کے ساتھ نوٹری سرٹیفکیٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  20مئی سے 30ٹرینیں چلیں گی:وزیر ریلوے

اپنا تبصرہ بھیجیں