Virginia_Giuffre + Prince_Andrew

برطانوی شہزادے پر جنسی زیادتی کا الزام عائد

EjazNews

امریکا میں ایک خاتون نے برطانوی شہزادے اینڈریو کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مبینہ متاثرہ خاتون ورجینیا روبرٹس جوفری نے بتایا کہ ان کی عمر17 برس تھی، جب انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

جوفری کے وکلا نے مین ہیٹن کی عدالت میں برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ اینڈریو کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

ورجینیا جوفری نے پہلے بھی 2019 میں پرنس اینڈریو کے خلاف الزامات لگائے تھے۔ وہ امریکا میں جنسی جرائم کے مرتکب جیفری ایپسٹائن اور اُن کے پیڈوفائل رنگ کے مقدمے میں مرکزی مدعی تھیں، اس کیس میں پرنس اینڈریو کا نام بھی سامنے آتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:  سعودی شہری اور مقیم غیرملکی رمضان میں تراویح گھروں میں ادا کریں:مفتی اعلیٰ سعودی عرب

اپنا تبصرہ بھیجیں