نالہ ڈیک

نالہ ڈیک سےانڈین ساختہ 14 پاؤنڈ وزنی اینٹی ٹینک بم برآمد

EjazNews

تحصیل ظفروال کنگرہ پل کے نزدیک نالہ ڈیک کے مقام پرانڈین ساختہ 14 پاؤنڈ وزنی اینٹی ٹینک بم 1966اپنے قبضے میں لے کر اسے ناکارہ بنادیا۔

Bom_Desposible
انڈین ساختہ برآمد ہونے والا بم

ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر عاصم ریاض واہلہ کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس کو تحصیل ظفروال میں کنگرہ کے مقام پر نالہ ڈیک پر اینٹی ٹینک ملنے کی اطلاع ملی جس پر ڈی او سول ڈیفنس کی طرف سے فوری طورپر خصوصی بم ڈسپوزل ٹیم روانہ کردی گئی جس نےبروقت کاروائی کرتے ہوئے اینٹی ٹینک کو قبضے میں لے کر اسے موقع پر ناکارہ بنادیا۔

ڈی او سول ڈیفنس نے کہا ہے کہ محکمہ سول ڈیفنس شہریوں کے مال وجان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز بنا دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں