Mobile_Apps

2020 ءمیں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ کون سی ہے؟

EjazNews

عالمی مقبولیت میں ٹک ٹاک نے فیس بک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،ٹک ٹاک کو اب تک تین ارب سے زیادہ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے جبکہ 2020 میں اس کے ڈاؤن لوڈز کی تعداد 98 کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ رہی۔

امریکا میں ڈیجیٹل اینالیٹکس کمپنی ’’ایپ اینی‘‘ کا کہنا ہے کہ 2020 کے دوران ٹک ٹاک دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ رہی،اسمارٹ فون ایپس کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی غیر امریکی ایپ نے ڈاؤن لوڈز کے حوالے سے فیس بک کو شکست دی ہے۔

Tik_Tok
2019 میں دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ کا اعزازفیس بک کے پاس تھا جسے 2020 میں ٹک ٹاک نے اپنے نام کرلیا ہے

ایپ اینی کی جاری کردہ فہرست کے مطابق 2020 میں ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپس میں ٹک ٹاک سب سے اوپر رہی جبکہ دوسری سے پانچویں پوزیشنوں پر بالترتیب فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر ایپس رہیں جو ساری کی ساری فیس بک کی تیار کردہ ہیں۔
ایک اور ویب سائٹ ’’سینسر ٹاور‘‘ کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2020 میں ٹک ٹاک کو 981 ملین (98 کروڑ 10 لاکھ) صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا اور اب تک یہ ایپ تین ارب سے زیادہ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کی جاچکی ہے،2019 میں دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ کا اعزازفیس بک کے پاس تھا جسے 2020 میں ٹک ٹاک نے اپنے نام کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  چین میں دنیا کی تیز ترین ٹرین سروس کا آغاز

اپنا تبصرہ بھیجیں