Chicken_Parmesan

چکن پارمیسان

EjazNews

اشیاء ووزن:
چکن بریسٹ دو عدد، نمک حسب ذائقہ، پارمیسان چیز دو کھانے کے چمچ، موزریلا چیز دو کھانے کے چمچ، کالی مرچ کٹی ہوئی دو چائے کے چمچ، پیاز چوپ کی ہوئی ایک سے دو عدد، ٹماٹو پیسٹ آدھی پیالی، کالے زیتون دس سے بارہ عدد، میدہ حسب ضرورت، انڈے ایک سے دو عدد، تازہ ڈبل روٹی کا چورا سب ضرورت، آئل تلنے کے لئے۔

ترکیب:
چکن بریسٹ کو صاف دھوکر دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھی اور اس کے پلے پارچے کاٹ لیں۔
ان پار چوں پر نمک اور ایک چائے کا چمچ کالی مرچ اچھی طرح مل دیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
پھیلے ہوئے فرائینگ پین میں آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں، پارچوں کو پہلے میدے میں رول کریں پھر پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈپ کریں اور آخر میں ڈبل روٹی کے چورے میں لتھیڑ کر گرم کئے ہوئے آئل میں سنہرا فرائی کرلیں۔
ساس بنانے کے لئے علیحدہ سے فرائینگ پین میں یاے سے دو کھانے کے چمچ آئل کو درمیانی آنچ پر دو منٹ گرم کریں اور اس میں پیاز کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔ پھر اس میں باریک کٹے ہوئے زیتون، نمک، کالی مرچ اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر دو سے تین منٹ چمچ چلائیں اور چولہے سے اتار لیں۔
بیکنگ ڈش میں فرائی کئے ہوئے پارچوں کو رکھ کر اس پر موزریلا چیز اور پارمیسان چیز چھڑک دیں اور150C پر پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں دس سے پندرہ منٹ کے لئے گرم کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  منس اسٹفٹنگ پائی

پریزنٹیشن:
سرونگ ڈش میں نکال کر تیار شدہ ساس ڈال دیں اور چاہیں تو ابلی ہوئی اسپیگھیٹی کے ساتھ پیش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں