imran_khan_sighn

آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا ماحول دینے کے لیے ہمیں درخت لگانا ہوں گے

EjazNews

سگیاں لاہو ر میں میاواکی اربن فارسٹ کا افتتاح کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میاواکی جنگلات سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی واقع ہو گی،میاواکی جنگلات لگانے پر انتظامیہ اور خاص طور پر وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاکستان کی 64 سالہ تاریخ میں 64 کروڑ درخت لگائے گئے2013 سے 2018 تک صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگائے،لاہور کا میاواکی جنگل دنیا کا سب سے بڑا جنگل ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ گلوبل وارمنگ کی وجہ زمین کا درجہ حرارت بڑھ گیا ہے،دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھر ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے،آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا ماحول دینے کے لیے ہمیں درخت لگانا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنگل کو اس کے بانی جاپان کے آنجہانی پروفیسر میاواکی سے منسوب کرتے ہیں، جن کی پچھلے مہینے ہی وفات ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بڑا فخر ہے کہ پاکستان وہ ملک ہے، جس نے گلوبل وارمنگ روکنے کے لیے اپنی حیثیت سے آگے نکل کر اپنا پورا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میاواکی جنگل کاربن کو سب سے زیادہ جذب کرتا ہے، جس کی وجہ سے ہم اپنے ماحولیات کو کم نقصان پہنچاتے ہیں اور یہ آلودگی کے حوالے سے بھی بہت اچھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ورلڈ بینک نے قرض کی منظوری دی جبکہ آئی ایم پروگرام کے تمام اہداف حاصل کیے :ترجمان وزارت خزانہ

ان کا کہنا تھا کہ ہماری آنے والی نسلیں کم ازکم یہ تو دیکھیں گی کہ ہم ایک بہتر ملک چھوڑ کر گئے ہیں بہ نسبت جو ہمیں ملاتھا، پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں 2013 تک صرف 64 کروڑ درخت اگائے گئے تھے جبکہ 2013 سے 2018 تک ہم نے صرف خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت اگائے اور اب ہمارا ہدف 10 ارب درخت اگانے کا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج میں سارے پاکستانیوں سے کہوں گا کہ اگر آپ کو اپنے بچوں کی اور ان کے مستقبل کی تو کم ازکم ایک درخت لگانا چاہیے اور اس کی پرورش کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ درخت لگانا آسان ہے لیکن اس کی دیکھ بھال کرنی ہے اور کم ازکم ایک درخت لگائیں، میرے نوجوان اور طلبہ سب کو اس ملک کے مستقبل کے لیے پوری کوشش کرنی چاہیے۔

اس موقع پر وزیر اعظم کومیاواکی اربن فارسٹ پر بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ لاہور میں ایسے 53 فاریسٹ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جولاہور کی فضامیں کاربن کی مقدار کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو گے 100 کنال پر محیط جدید ٹیکنالوجی سے لگائے جانے والے اس جنگل میں مجموعی طور پر165000پودے لگائے جارہے ہیں جو عام جنگلات کی نسبت دس گنا زیادہ تیزی سے اگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 15 سال کی کم ترین سطح پرآگئی

اپنا تبصرہ بھیجیں