Taliban_1

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی

EjazNews

افغانستان کے شمالی حصے پر طالبان نے اپنی گرفت مضبوط کرنا شروع کردی ، طالبان نے اتوار کے روز اسٹریٹجک حیثیت کے حامل شمالی صوبے قندوز سمیت مزید تین صوبوں پر قبضہ کرلیا ، طالبان نے چند گھنٹوں کے فرق سے قندوز ، سرے پل اور تخار کے صوبائی دارالحکومت تعلقان کا کنٹرول حاصل کرلیا ، طالبان گزشتہ تین روز میں 5صوبائی دارالحکومتوں کا کنٹرول حاصل کرچکے ہیں، افغان ارکان اسمبلی ، سکیورٹی ذرائع اور شہریوں نے مزید تین صوبائی دارالحکومتوں پر طالبان کے قبضے کی تصدیق کی ہےاور بتایا کہ جنگجوئوں نے شدید لڑائی کے بغیر ہی ان علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا-

Taliban
امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان میجر نکولے فریرا نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ امریکی افواج نے اپنے افغان اتحادیوں کے دفاع میں متعدد فضائی حملے کئے ہیں

دوسری جانب طالبان کا کہنا ہے کہ تینوں صوبائی دارالحکومتوں میں لڑائی کے دوران کئی افغان اہلکار مارے گئے جبکہ سیکڑوں اہلکاروں نے ہتھیار پھینک دیے ، طالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نے حکومتی مراکز اور سکیورٹی اداروں کے مراکزسمیت کئی تنصیبات کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ طالبان کا کہنا ہے اس دوران انہوں نے بھاری مقدار میں فوجی سازوسامان بشمول فوجی گاڑیوں ، اسلحہ وگولہ بارود بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے- طالبان نے تینوں صوبائی دارالحکومتوں کی جیلوں سے قیدی بھی چھڑالئے ہیں-

یہ بھی پڑھیں:  انڈیا میں آسمانی بجلی گرنے سے سو سے زائد افراد ہلاک

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان میجر نکولے فریرا نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ امریکی افواج نے اپنے افغان اتحادیوں کے دفاع میں متعدد فضائی حملے کئے ہیں، افغان حکومت کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں سیکڑوں طالبان جنگجو مارے گئے ، افغان وزارت دفاع کے ترجمان میر واعظ استانکزئی نے بتایا کہ سرے پل اور شبر غان میں تازہ دم نفری بھیج دی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ طالبان ان شہروں کا کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں تاہم یہاں ان کی قبریں بن جائیں گی-

دوسری جانب افغانستان کے مغربی شہر ہرات اور جنوبی شہروں لشکر گاہ اور قندھار میں بدستور شدید لڑائی کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ چند دنوں میں طالبان کی پیش قدمی کا سلسلہ تیز ہوا ہے تاہم ہفتے کو رات گئے سے امریکی بی بمبار طیاروں کی بمباری کے بعد افغان حکومت کو کچھ ریلیف ملا ہے-

افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ قندوز میں سرکاری فورسز اہم تنصیبات کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے لڑ رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ فورسز نے کلیئرنگ آپریشن شروع کردیا اور کچھ مقامات بشمول ریڈیو اور ٹی وی کی عمارتوں کو طالبان سے واپس حاصل کرلیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  روس نے امریکہ اور جاپان کے اینٹی میزائل سسٹم کو ناکام بنانے والے خوفناک میزائل تیار کر لیے

اپنا تبصرہ بھیجیں