The Epire

ظہیر الدین بابر کی زندگی پر مبنی انڈیا کی نئی ویب سیریز

EjazNews

ظہیر الدین بابر وہ شخصیت ہے جسے انڈیا کی موجودہ حکمران جماعت بی جے پی سب سے زیادہ نفرت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور مسلمانوں کو انتہا پسند ہندوﺅں کی جانب سے بابر کی اولاد کہہ کر پکارا جاتا ہے۔

اسی انڈیا میں ظہیر الدین بابر کی شخصیت پر ویب سیریز بنائی گئی ہے۔

ویب سیریز کے ٹریلر کو دیکھ کر تو ایسا لگتا ہے جیسے بابر کی زندگی کے واقعات کو تاریخی حقیقت کے قریب تر دکھانے کی کوشش کی گئی ہو ۔ لیکن جو کچھ مرضی کر لیا جائے یہ بھی حقیقت ہے کہ ڈراموں میں فنکشن کی گنجائش ضرور ہوتی ہے ۔

ظہیر ا لدین بابر کا کر دار کنال کپور کر رہے ہیں جبکہ ان کی ماں کا کر دار منجھی ہوئی اداکارہ شبانہ اعظمی کر رہی ہیں۔ڈینو موریا شبانی خان کے رول میں سامنے آئے ہیں۔

اس ویب سیریز کے بارے میں بہت سے لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے وہ ان کا حق ہے۔ لیکن یہ ویب سیریز اپنے پہلے ٹریلر میں تو چربہ محسوس نہیں ہوتی ۔

یہ بھی پڑھیں:  جوکر آپ کو ڈرانے کیلئے آرہا ہے

لیکن ابھی صرف سی ڈی کا کور دیکھا ہے ۔ بعض اوقات ڈیزائنر نے سی ڈی کا کور بہت اچھا ڈیزائن کیا ہوتا ہے اور اندر پہلی جھلک کے بعد کہنا پڑتاہے اوہ یہ تو ڈرامہ ہے ، فلم نہیں ہے۔

یہ سیریز ویب یوزر ز کی توقعات پر کتنا پورا اترتی ہے 27اگست کو اس کے ریلیز ہونے کے بعد ہی اندازہ ہو جائے گا۔

پہلے ٹریلر کے مطابق ایکشن اور ڈائیلاگ ڈیلوری کی تعریف بنتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں