Saudi_health_worker

سعودیہ میں کورونا سے انتقال کرنے والے ہر شخص کے لواحقین کو 5لاکھ سعودی ریال ملیں گے

EjazNews

سعودی میڈیا کے مطابق 5 لاکھ سعودی ریال ان ہیلتھ ورکرز کے لواحقین کو دئیے جائیں گے جو شعبہ طب میں کورونا وائرس سے متعلق خدمات کی ادائیگی کے نتیجے میں انتقال کرگئے۔اس حوالے سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ طبی عملے نے عالمی وبا کے خلاف جنگ میں مملکت کے شہریوں اور رہائشیوں کی صحت اور تحفظ کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔

صحت کے شعبے سے وابستہ تمام ملازمین، جن کا انتقال کورونا وائرس سے ہوا اس سے قطع نظر کہ وہ سعودی شہری تھے یا غیر ملکی، انہوں نے سرکاری یا نجی سیکٹر یا سول یا ملٹری سیکٹر میں کام کیا ہو، ان کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے گا۔

سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ سعودی مملکت ہیلتھ ورکرزر کی ان قربانیوں کا اعتراف کرتی ہے جو انہوں نے وبا سے متاثرہ افراد کی مدد کے دوران دیں اور اس عالمی وبا کا مقابلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت میں کورونا وباء تھم نہ سکی

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سعودی عرب میں شعبہ صحت سے وابستہ عملہ وبا پر قابو پانے کے لیے متحد ہے اور رہائشیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کررہا ہے اور اس ضمن میں تمام موجودہ وسائل اور فنڈز استعمال ہورہے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں اب تک 5 لاکھ 32 ہزار 785 افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ 8 ہزار 320 انتقال کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں