Firdos_ashiq_awan

میری نئی ذمہ داریوں سے متعلق وزیراعلیٰ اور وزیراعظم میں مشاورت جاری ہے

EjazNews

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان انہیں وفاق میں ذمہ داری سونپنا چاہتے ہیں لیکن وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خواہش ہے کہ میں پنجاب حکومت کیلئے خدمات انجام دیتی رہوں۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہ میری نئی ذمہ داریوں کے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عثمان بزدار نے آج ملاقات میں مجھے وزیراعظم کی خواہش کے متعلق بتایا، میں قیادت کی جانب سے فیصلے کی منتظر ہوں جو بھی فیصلہ ہوگا میں اس پر عملدرآمد کرنے کیلئے تیار ہوں۔

پنجاب کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے اور فردوس عاشق اعوان کو وفاق میں ممکنہ نئی داریاں مل سکتی ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کو وزارت اطلاعات کی اضافی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے دورہ لاہور کے دوران کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  دنیا بھر میں کرونا کی دوسری شدید ترین لہر

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی عون چودھری نے بھی آج استعفیٰ دے دیا ہے۔ عون چودھری پرجہانگیر ترین گروپ کے لیے لابنگ کا الزام تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں