باربی کیو مٹن چانپیں

باربی کیو مٹن چانپیں

EjazNews

اشیاء ووزن
چانپیں(دھو کر صاف کرلیں)ایک کلو، کچا پپیتا(پِسا ہوا)ایک کھانے کا چمچ،ادرک، لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ، سُرخ مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ، لال مرچ(کُٹی ہوئی)ایک چائے کا چمچ، گرم مسالا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ، نمک حسبِ ضرورت، دہی(پھینٹ لیں) ایک کپ، لیموں کا رس تین سے چار کھانے کے چمچ، تیل ایک کپ اور کوئلہ ایک عدد۔

ترکیب:
ایک باؤل میں تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح مِکس کرکے چانپوں پر لگا کر چار گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔بعد ازاں، چانپیں گرل پین پر گرل کرلیں۔ آخر میں ایک پتیلے میں چانپیںڈال کر ان کے درمیان پیالی میں دہکا ہوا کوئلے رکھ کے ،اُس پر تیل ڈال کر ڈھکن ڈھک دیں۔10 منٹ بعد سَرونگ ڈش میں رکھ کر سَرو کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:  قیمہ کی کھچڑی

اپنا تبصرہ بھیجیں