Barbi_ku_handi

باربی کیو ہانڈی

EjazNews

اشیاء ووزن:
گوشت(بون لیس)آدھا کلو، پیاز دو عدد، ٹماٹر دو عدد، ادرک، لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ،سُرخ مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ، ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، سفید زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، نمک حسبِ ذائقہ، دہی (پھینٹ لیں) ایک پیالی، فریش کریم آدھی پیالی، مکھن ایک کھانے کا چمچ، تیل ایک پیالی اور کوئلہ ایک عدد۔

ترکیب:
گوشت صاف کر کے دھولیں۔پھر ایک باؤل میں ایک چمچ ادرک، لہسن کا پیسٹ، لال مرچ، سفید زیرہ اور آدھی پیالی دہی اچھی طرح مِکس کرکے 30منٹ کے لیے رکھ دیں۔ بعد ازاں، مٹّی کی ہانڈی میں تیل کڑکڑا کے اس میں گوشت بمع مسالا ڈال کر تھوڑا سا بھون لیں۔پھر ایک پیالی میں دہکتا ہوا کوئلہ رکھ کر اسے گوشت کے درمیان رکھ دیں اور اوپر سے آدھا چمچ تیل ڈال کر فوراً ڈھک دیں۔ جب گوشت میں کوئلے کی خوشبو رچ جائے، تو پیالی نکال کر ہلکی آنچ پر ڈھکن ڈھک کے15،20منٹ تک پکنے دیں۔اس کے بعد ایک الگ پین میں پیاز اور ٹماٹر کے چھوٹے ٹکڑے کرکے آدھی پیالی پانی میں اُبال کر بلینڈ کرلیں۔اب اس میں مکھن، ادرک، لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں اور پکتے ہوئے گوشت میں ڈال کر نمک شامل کرکے ہلکی آنچ پر گوشت گلنے تک پکنے دیں۔ آخر میں کریم اور دہی بھی اچھی طرح مِکس کرکے ڈال دیں اور پانچ سے سات منٹ کے لیے دَم پر رکھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کرمبلڈ چکن ونگز

اپنا تبصرہ بھیجیں