Kashmir_5Aug

عالمی برادری بھارت کے 5اگست کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے:ترجمان دفتر خارجہ

EjazNews

دفترخارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے بھارت کے 5اگست کے اقدام کومستردکردیا ہے اسے تمام غیرقانونی فیصلے واپس لینے پڑیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کے باوجود کشمیری نہیں جھکے۔ ہم کشمیریوں کےساتھ کھڑےہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں سے آزادی کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق مسئلہ کشمیرحل ہوناچاہیے۔

بھارت نواز کشمیری بھی مودی حکومت کی پالیسیوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہیں۔ آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کی بھارتی سازش کو کشمیریوں نے مسترد کردیا ہے۔

ترجمان نے کہا پاکستان نے ثابت کیا کہ اسکی غیر متزلزل حمایت کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ عالمی برادری کو بھی چاہیے کہ بھارت کے 5اگست کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے۔

زاہد حفیظ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ بھارت کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی تحریک دبانے میں بری طرح ناکام ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  باکسر محمد وسیم کا شکوہ ، کرکٹر وسیم اکرم اگلی جیت پر خود ائیر پورٹ پر استقبال کیلئے پہنچیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں