FBR_Pakistan

حکومت نے مینوفیکچررز کو مصنوعات سیل کیلئے برانڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا

EjazNews

حکومت نے سیمنٹ ، چینی ، کھاد ، مشروبات اور تمباکو مینوفیکچررز کی مصنوعات کی رجسٹریشن کےلئے برانڈر جسٹر یشن سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار دے دیا ، سرٹیفکیٹ کے حصول میں ناکامی کی صورت میں ان شعبوں کو اپنی غیر رجسٹرڈ مصنوعات مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے تحت تمباکو ، چینی ، کھاد ، مشروبات اور کھاد کے موجودہ اور نئے مینوفیکچررز کو ہدایت کی گئی ہےکہ اپنی تمام مصنوعات کےلیے برانڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے اجراء کےلیے ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کے پراجیکٹ ڈائر یکٹر کودرخواست جمع کرائیں۔

ممبر آپریشن آئی آر کی منظوری کے بعد برانڈ رجسڑیشن سرٹیفکیٹ جاری کرے گا، اس دوران غلط معلومات کی فراہمی کی صورت میں رجسٹریشن کا عمل معطل کر دیا جائے گا اور مینوفیکچررز کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا جس میں مینوفیکچررز کو غیر منظورشدہ مصنوعات کی تیاری اورفروخت کا عمل روکنے کا حکم دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  بغیر اجازت کھالیں اکھٹی کرناپر31 مقدمات درج

مارکیٹ میں غیر رجسٹرڈ مصنوعات کی دستیابی کی صور ت میں تمام مصنوعات مارکیٹ سے ضبط کر لی جائیں گی ، پراجیکٹ آفس برانڈ رجسٹریشن کےلیے درخواستوں سے متعلق ہر 15روز میں ایف بی آر کے ممبر آئی آر آپریشن کو رپورٹ پیش کرے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں