عمران خان

وزیراعظم کی سانحہ ساہیوال کے متاثرین سے ملاقات

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کے ورثاء سے ملاقات کی اور ان میں چیک تقسیم کیے۔اور ان سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیراعظم کا ورثاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انسانی جانوں کے ضیاع کا کوئی ازالہ نہیں کی جاسکتا۔حکومت متاثرین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔انصاف کے حصول کیلئے حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔

سانحہ ساہیوال کے متاثرین سے ان کی ملاقات تقریباً 3ماہ بعد ہو رہی ہے۔ سانحہ ساہیوال ابھی تک کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکا۔ حکومت نے یقین دلایا تھا کہ وہ پولیس نظام میں بہتری کرے گی اور وزیراعظم عمران خان تو خود اس بات کا اکثر و بیشتر ذکر کرتے رہتے ہیں۔ جب وہ ایم این اے تھے وہ ان دنوں کا ذکر اکثر کرتے ہیں جب سائیلین ان کو درخواستوں کا ایک انبار تھما دیا کرتے تھے اور ان میں سے زیادہ تر پولیس سے متعلق ہی ہوا کرتی تھیں۔ اب وہ ملک کے سب سے طاقتور عہدے پر براجمان ہیں امید ہے جس طرح وزیراعظم بہت سے دوسرے مسائل کی طرف گہری توجہ دئیے ہوئے ہیں وہ پولیس کے محکمے کی اصلاحات کیلئے بھی کچھ کریں گے کیونکہ معاشرتی انصاف کے لیے پولیس کا قبلہ درست ہونا ہر صورت ضروری ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  23مارچ 1940ء سادگی اور خدمت خلق کے ساتھ منایا جارہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں