Asim_saleem_bajwa

عاصم سلیم باجوہ مستعفی، خالد منصور نئے معاون خصوصی تعینات

EjazNews

سوشل میڈیا پرجاری اپنے ایک بیان میں جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے لکھا ہے کہ میں اللہ کے حضور اپنا سرتسلیم خم کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اہم ادارے سی پیک اتھارٹی کے تحت ایک پلیٹ فارم سے تمام منصوبوں کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کیا اور مستقبل کی سمت کا تعین ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی حکومت کے مکمل اعتماد اور تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔

خالد منصور کا وسیع کارپوریٹ تجربہ ہے

جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے لکھا کہ سی پیک مستقبل کا تعین کردیا گیا ہے اور یہ سفر جاری رہے گا، خالد منصور کے لیے میری جانب سے نیک خواہشات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی لائف لائن ہے، یہ ہمیں پروگریسیو اور مکمل ترقی یافتہ ملک بنائے گا۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کے مستعفی ہونے کے بعد یہ ذمہ داریاںخالد منصور کو دے دی گئی ہیں۔ خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک امور تعینات کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے خالد منصورکی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اقوام متحدہ کو غیر قانونی رقوم کی منتقل روکنے کے لیے لائحہ عمل بنانا ہوگا :وزیراعظم عمران خان

خالد منصور کا وسیع کارپوریٹ تجربہ ہے۔ چینی کمپنیوں کے ساتھ وسیع کام کر چکے ہیں اور سی پیک کے کچھ بڑے منصوبوں کی قیادت میں ان کی براہ راست شمولیت بھی رہی۔

وزیراعظم کا یہ انتخاب کس قدراچھا ہے یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں