zahi_hafeez

بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل

EjazNews

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہاہے کہ بھارت ایک مہینے کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال رہا ہے،سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عملدرآمد بھارت کی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر بھارت کو جموں و کشمیر پر سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عمل درآمد کی ذمہ داری یاد کرائیں گے۔یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے بھارت کے اتوار سے ایک مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے موقع پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کا صدر اجلاس کو قواعد و ضوابط کے مطابق چلانے کا پابند ہے، سلامتی کونسل کے صدر کی ذمہ داری اجلاس کا انتظام کرنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان قوم ، نوجوان اور نئی نسل کو جتنا دھوکا دینا تھا وہ تم دے چکے ہو:مولانا فضل الرحمن

اپنا تبصرہ بھیجیں