克里斯·吴

چینی پاپ سٹار کرس وو پر ریپ کے الزامات

EjazNews

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ضلع چاویانگ کی پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ کرس وو پر آن لائن الزامات لگائے گئے تھے کہ ‘انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو جنسی تعلقات استوار کرنے پر مجبور کیا اور اسی سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

گزشتہ ماہ ایک 18 سالہ چینی طالبہ نے عوامی سطح پر ان سمیت 18 برس سے کم عمر دیگر لڑکیوں کو جنسی تعلقات استوار کرنے پر اکسانے کا الزام لگایا تھا۔

مذکورہ طالبہ نے چینی میڈیا نے کو بتایا تھا کرس وو نے انہیں نشہ آور مشروب بنانے کے بعد ورغلا کر ان کے ساتھ جنسی تعلق بنایا اور اس وقت ان کی عمر 17 برس تھی۔

گزشتہ ماہ پولیس کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ طالبہ کو کرس وو کی ٹیم کی جانب سے گلوکار کے گھر میوزک ویڈیوز میں کاسٹ کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  دلیپ کمار کی خواہش ہے کہ ان کے آبائی گھر کی تصاویر شیئر کی جائیں

کرس وو نے گزشتہ ماہ ان الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاپ سٹار کے اسٹوڈیو نے اس حوالے سے رابطہ کرنا پر کوئی جواب نہیں دیا، ان کی لا فرم نے بھی فون کالز کا جواب نہیں دیا۔
ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کرس وو کی گرفتاری کا جولائی میں طالبہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

کرس وو نے 2017 میں سائنس فکشن فلم ایکس ایکس ایکس: ریٹرن آف زینڈر کیج سے ہولی وڈ ڈیبیو کیا تھا اور وہ ماضی میں کے پاپ گروپ ای ایکس او کے رکن بھی تھے۔

ریپ الزامات کے بعد درجنوں برانڈز نے کرس وو سے کیے گئے معاہدے ختم کردئیے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق کرس وو کا سیلیبریٹی اسٹیٹس اور غیرملکی شہریت اس مقدمے میں ان کی مدد نہیں کرسکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں