carma

پاکستان کی پہلی کرائم تھرلفلم کی ٹیزر ریلیز

EjazNews

ٹیزر دیکھ کا اندازہ ہوتا ہے کہ کارما نامی یہ فلم معاشرے کے حساس موضوعات بشمول چائلڈ لیبر، پیڈوفائل، دھوکا دہی، لالچ اور خواتین کو بااختیار کرنے کے گرد گھومتی ہے جبکہ اس میں انتقامی تھرلر کا عنصر بھی شامل کیا گیا ہے۔

فلم کے ٹیزر کے مطابق مختلف دلچسپ موضوعات پر مبنی یہ نیو – نوائر کرائم تھرلر فلم اپنی نوعیت کی پہلی فلم ہے جسے اس سے قبل کبھی پاکستانی سینما میں دیکھا نہیں گیا۔

ٹیزر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی ایک نوجوان کے گرد گھومتی ہے جسے گینگسٹرز اغوا کرلیتے ہیں اور گاڑی میں طویل سفر پر لے جاتے ہیں۔
تاہم بظاہر فلم ایک براہ راست اغوا کے بعد دھوکا دہی اور انتقام کی پیچیدہ کہانی میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

یہ فلم کب ریلیز ہوگی اس حوالے سے اب تک کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔

اکثر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹیزر میں موجود اداکاروں کی پرفارمنس اور اس کے مواد کو پسند کیا جارہا ہے جبکہ کچھ نے اسے ہولی وڈ اور بولی وڈ کی نقل قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  گلوکار +اداکار، عاطف اسلم بھی اداکاری کے میدان میں کود پڑے

یہ فلم کاشان اڈمانی کی ہدایات میں بنی ہے اور اس کی کہانی فوادہئے نے لکھی ہے جسے ڈریم اسٹیشن پروڈکشنز کے بینر تلے کاشان اڈمانی اور فواد ہئے کی جانب سے پیش کیا جارہا ہے۔

فلم ‘کارماکی کاسٹ میں عدنان صدیقی، اسامہ طاہر، ژالے سرحدی، پارس مسرور، ارجمند راحم، نوین وقار، خالد انعم اور دیگر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں