Yasir

گرفتارخواتین سے نازیبا حرکات :تھانہ شادباغ لاہور کا سب انسپکٹر گرفتار

EjazNews

شادباغ میں دوران چھاپہ خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالےتھانہ شادباغ میں تعینات معطل سب انسپکٹر یاسر کو گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ شادباغ پولیس نے اس معاملے میں اپنے پیٹی بھائی سب انسپکٹر یاسر کو قانونی کارروائی سے بچانے کیلئے اصل مقدمے کی بجائے معمولی نوعیت کا مقدمہ ایس آئی محمد قاسم کی مدعیت میں درج کر کے اسے گرفتار کیا۔

چند روز قبل سب انسپکٹر یاسر نے اپنے تھانہ کی حدود میں چھاپہ مارا جہاں کچھ خواتین اور مردوں کو گرفتار کیا۔اس دوران سب انسپکٹر یاسر نے حراست میں لی جانے والی خواتین سے نازیبا حرکات کیساتھ انہیں جنسی طور پر ہراساں بھی کیا،جس پر تھانہ شادباغ نے اسکے خلاف درج ایف آئی آر میں خواتین سے نازیبا حرکات کی دفعات کو غائب کر کے اسکے خلاف صرف دوران ڈیوٹی غفلت برتنے کی دفعات درج کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  شاہدرہ ٹربورائونڈ بائوٹ کی ابتدائی منظور ہو گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں