Naqash_Kazmi

ممتاز شاعر نقاش کاظمی (مرحوم) کی زندگی پر ایک نظر

EjazNews

معروف انقلابی شاعرنقاش کاظمی 22 فروری 1944 کو (جون پور) اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ان کے والد سید فصیح اللہ کاظمی ایک مشہور شاعر اور اردو فارسی کے مصنف تھے۔

نقاش نے 1960 میں اپنی ابتدایی تعلیم مکمل کی۔ 1962 میں ایس ایم سائنس کالج میں داخلہ لیا،انہوں نے قابلیت کا امتحان پاس کر کے ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ کی تربیت حاصل کی۔ اور ایک ڈویژنل انجینئر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

نقاش کاظمی نے 1970 میں لسانیات اور 1972 میں اردو ادب میں اپنے ماسٹرز کی ڈگریاں مکمل کی جبکہ بعد ازاں انہوں نے پولیٹیکل سائنس اور قانون کے شعبوں میں بھی ڈگریاں حاصل کیں ۔

1973-1986 سے تک وہ شعبہ تدریس سے وابسطہ رہے اور بطورپروفیسر مختلف کالجوں میں پڑھاتے رہے۔ اس دوران وہ مختلف ادبی سرگرمیوں میں بھی شریک رہے۔

14 دسمبر 1972 کو وہ گلزار فاطمہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو ۓ جس سے ان کے تین بچے ہیں۔ادب کے شعبہ میں نمایا ں خدمات انجام دینے کے صلہ میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں تین صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔جن میں پہلاصدارتی ایوارڈ بذریعہ غلام اسحاق خان ،دوسرا صدارتی ایوارڈ بزریعہ فاروق لغاری،تیسرا صدارتی ایوارڈ از صدر آصف علی زرداری چامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں ،اردو امن ایوارڈ 1998 (اردو سوسائٹی ، آسٹریلیا ، سڈنی)،عالمی اردو ایوارڈ (2000 ، پروونکل حکومت ، ٹورنٹو ، کینیڈا)،جدید اردو فیڈریشن ایوارڈ (2000 ، نیویارک ، امریکہ)انسانی حقوق ایوارڈ (جنوبی ایشیا)اورنوجوانوں کی آواز ، جامعہ کراچی ، 1970سے بھی نوازا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا زارا وسیم بالی ووڈ چھوڑ کر بھی چھوڑ پائیں گی؟

وہ طویل علالت کے باعث ہفتہ 31جولائی 2021 کو کراچی میں انتقال کرگئے ۔انتقال کے وقت نقاش کاظمی کی عمر77برس تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں