Sugar

چینی 89.50روپے فروخت کرنے کا سرکاری حکم جاری

EjazNews

وفاقی حکومت نے چینی کی ریٹیل اور ایکس ملز قیمت 1روپیہ 26پیسے فی کلو تک بڑھادی۔

وزارت صنعت و پیداوار نے چینی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،جس کےبعد سرکار نے چینی 89.50روپے فروخت کرنے کا حکم دیا ہے۔

جبکہ زمینی صورتحال بالکل مختلف ہے۔مارکیٹ میں فروخت ہونے والی چینی 102سے110روپے کلو تک شہری خریدنے پر مجبور ہیں۔کیونکہ گورنمنٹ ریٹ پر چینی دستیاب ہی نہیں ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس سمیت چینی کا نیا ایکس ملز ریٹ84.50روپے فی کلو ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت 89.50 پیسے فی کلو مقرر ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی نئی سرکاری قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، چینی کی نئی قیمتیں 15نومبر 2021تک نافذ العمل رہیں گی۔

اب اس قیمت پر چینی آپ کو کہاں ملے گی اس کا بتانے سے ہم اس لیے قاصر ہیں کہ ہمیں خود بھی اس ریٹ پر چینی کہیں دستیاب ہی نہیں ہوپائی ابھی تک۔

یہ بھی پڑھیں:  کینیڈا کاپاکستان کو 162 موبائل وینٹی لیٹرز کا تحفہ

اپنا تبصرہ بھیجیں