usman_buzdar

وزیر اعلیٰ پنجاب کراچی جا کر لاہورکی صفائی کمپنیوں سے متاثر ہو گئے

EjazNews

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ انتظامی امور کی کارکردگی کو بہتربنانا ترجیح ہے، عید پر صفائی کا چیلنج پورا کر کے دکھایا، لاہور کو صاف دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، عید کے دوسرے روز کراچی گیا، صفائی کی صورتحال دیکھ کر دل دکھی ہوا، وہ عیدالاضحی اور عید تعطیلات کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں حسن کارکردگی سر ٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب جو وزیراعلیٰ آفس میں منعقد ہوئی سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔وزیر اعلیٰ نے افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ خود دئیے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پہلے، بہاولپور دوسرے اور سیالکوٹ تیسرے نمبر پر رہی جبکہ بلدیاتی اداروں میں گجرات پہلے اور اوکاڑہ دوسرے نمبر پررہا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نورالامین مینگل، کمشنرز بہاولپور، ملتان اورلاہور کو حسن کارکردگی کے سرٹیفکیٹ دیئے۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سی ای او رافیعہ حیدر کو سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا گیا۔ سیالکوٹ اور بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای او ز خالد جاوید اور نعیم اختر کو بھی سرٹیفکیٹ ملا۔لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی ڈی جی کوثر خان اور پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ کی سیکرٹری سائرہ عمر کو بھی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ گجرات، اوکاڑہ اورسیالکوٹ کے ڈپٹی کمشنرز مہتاب وسیم اظہر، علی اعجاز اور طاہر فاروق کو بھی سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔میونسپل کارپوریشنز اوکاڑہ، گجرات اور بورے والا کے چیف آفیسر ز ارحم نذیر، قمر ذیشان اور اکرم واہلہ کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن لوکل گورنمنٹ واجد علی شاہ، مینجر ایم آئی ایس لوکل گورنمنٹ نثار احمد اور سیکشن افسر(کمپنیز)اسلم ندیم اور سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹر یٹر محمد عدنان کو سر ٹیفکیٹس دیئے گئے۔ مینجر آئی ٹی عابد علی،پی ایس او سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آصف اسد،پی ایس اوصوبائی وزیر بلدیات انجم حفیظ، سوشل میڈیا فوکل پرسن صوبائی وزیر بلدیات وقاص امجد اور پی آراو لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ ارم کو عمدہ کارکردگی پر سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  وادی مالم جبہ میں ایرو ماڈلنگ شو کا انعقاد

وزیراعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی پر بروقت اوربہترین صفائی کے انتظامات پر سیاسی اور انتظامی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ ایک دن نہیں، اب ہر روز کام کر کے دکھاناہے۔ عوام کی خدمت کریں، یہ ڈیوٹی ہی نہیں کارثواب بھی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا عید الاضحی پر میری سیاسی اور انتظامی ٹیم نے کام کر کے دکھایااور تحسین پائی۔ اچھی کارکردگی پر متعلقہ افسروں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ رواں برس عیدالاضحی پر آپ سب نے اپنی محنت سے عوام کے دل جیتے۔ عوام کی خدمت میں سکون بھی ملتا ہے اور فرض کی ادائیگی بھی ہوتی ہے۔

لاہور میں صوبائی وزراء اور انتظامی ٹیم نے دن رات محنت کر کے صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے بھی دن رات ایک کئے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں جا کر دورے کے دوران صفائی اور دیگر امور کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔ صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ میاں محمودالرشید نے کہا کہ آپ کی نگرانی میں سب نے بہترین کارکردگی دکھائی ۔

یہ بھی پڑھیں:  خیبر پختونخوامیں اب تک کتنے خاندانوں کو صحت کارڈ مل چکا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں