Imran_khan_FBR

وزیراعظم کی ایف بی آر کی تعریف

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے جولائی میں ریکارڈ ٹیکس وصولیوں پر ایف بی آر کی تعریف کرتے ہوئے کہا یہ وصولیاں مستقل معاشی احیا و افزائش کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی مظہرہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ ایف بی آر کا جولائی میں ریکارڈ ریونیو کلیکشن قابل تعریف ہے، ایف بی آرنے رواں ماہ410ارب کی ریکارڈوصولیاں کیں، جو تاریخی اعتبارسے ماہِ جولائی میں جمع کی جانےوالی سب سے بڑی رقم اوراس مہینے کے ہدف سے تقریبا 22 فیصدزیادہ ہے، یہ وصولیاں مستقل معاشی احیا و افزائش کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی مظہرہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  دس سالوں میں جو ملک کے ساتھ ہوا برا وقت تو آنا ہی تھا:وزیراعظم عمران خان

اپنا تبصرہ بھیجیں