mobile_service

9 اور 10 محرم کو بڑے شہروں میں موبائل فون بند کرنے کا فیصلہ

EjazNews

پنجاب میں امن و امان کے تناظرمیں 9اور 10 محرم کو لاہور سمیت بڑے شہروں میں یوم عاشور کے جلوس کے روٹس اور گردونواح میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران قیام امن کیلئے تیاریاں کا سلسلہ جاری ہے، فیصلہ اعلی سطح کے اجلاس میں کیا گیا ، آئی جی آفس سے حساس شہروں کے تفصیلات طلب کر لی گئیں ۔

لاہور ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ، بہاو لپور، رحیم یار خان، اٹک، ڈی جی خان سمیت متعدد بڑے اضلاع میں موبائل فون سروس بند ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:  قبائلی اضلاع میں پہلی بار ایک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں