BSF

غلطی سے سرحد پار جانیوالے 2پاکستانی نوجوان بھارتی فوج کی فائرنگ سےجاں بحق

EjazNews

بھارتی صوبہ پنجاب میں بارڈر سیکورٹی فورسز کی ایک پریس ریلیز کے مطابق فیروز والا کے قریب پاکستانی سرحد سے دو پاکستانی نوجوان مبینہ طور پرسرحدپار کرکے بھارتی علاقہ میں چلے گئےجن کو بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے گولی مار کر شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو رات دیر گئے پاکستانی علاقہ قصورکے نواحی گاؤں سے دو نوجوان رات کو کسی کام کے لئے گھر سے نکلے اور اندھیرے میں دونوں مبینہ طور پر بھارتی سرحد عبور کر کے بھارتی علاقے امرکوٹ کے قصبہ تھیہ کہلان میں جا پہنچے۔

بی ایس ایف کے مطابق ان دونوں نوجوانوں کو روکنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ نہ رکے اور آگے بڑھتے گئے جس کے بعد بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ان کو سیدھا نشانہ بنایا اور وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ ان کے قبضہ سے کوئی بھی چیز برآمد نہیں ہوئی۔

بھارتی حکام نےان دونوں نوجوانوں کی لاشیں پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کے لئے پاکستان رینجرز کے حکام سے رابطہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کابینہ اجلاس کے بعد معاون خصوصی کی پریس بریفنگ

دریں اثناء پاکستان رینجرز کے حکام سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے دو نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق کی اور کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں کہ دونوں نوجوان بھارتی علاقے میں کیسے داخل ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں