Petroal

آدھی دنیا سے زیادہ سستا پٹرول مل رہا ہے نا شکرو

EjazNews

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جا رہا ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھاکہ 26 جولائی کے اعدادو شمار کے مطابق دنیا میں 27 ممالک میں پیٹرول کی قیمت پاکستان سے کم اور 140 ممالک میں پاکستان سے زیادہ ہے۔
دنیا میں پیٹرول کی اوسط قیمت 1.19 ڈالر فی لیٹر لیکن پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 0.72 ڈالر فی لیٹر ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ 47 فیصد ہوا لیکن پاکستان میں 11 فیصد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  کرونا ویکسین مفت فراہم کی جائے گی:ڈاکٹر فیصل

اقتدار حاصل کرنے سے پہلے وزیراعظم دعوی کرتے نہیں تھکتے تھے کہ پٹرول 75 روپے لیٹر کر دیں گے۔ موجودہ حکومت عوام کا خون پسینہ چوس رہی ہے ۔ لیکن جب وزیراعظم خود اقتدار میں آئے تو ہم نے وزیراعظم کو کس قدر بے بس پایا یہ بتانے کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ وزیراعظم نے جب پٹرول کی قیمتیں کم کیں تو پورے پاکستان کی عوام اس وقت تک پیسے لے کر لائنوں میں خوار ہوتی رہی جب تک پٹرول کی کمی کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا۔

اب وزیراعظم کے مشیر ہمیں بتا رہے ہیں کہ دنیا کے 147 ممالک سے سستا پٹرول ہم پاکستانی عوام کو دے رہے ہیں۔

حضور آپ سے پہلے جو اقتدار میں تھے وہ تو ہم کو دنیا کا سب سے سستا پٹرول مہیا کر رہے تھے۔

موجودہ حکومت جس طرح پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی نوید سنا رہی ہے یہ 75 تو نہیں 175 روپے لیٹر پٹرول ضرور کر دے گی اور ایک مشیر ہمیں پھر بتا رہا ہو گا کہ آدھی دنیا سے سستا پٹرول مل رہا ہے نا شکرو۔

یہ بھی پڑھیں:  ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے بعد میجر جنرل بابر افتخار تعینات

اپنا تبصرہ بھیجیں