Afghanistan_war

ہم امن چاہتے ہیں، کابل انتظامیہ کے الزامات بلا جواز ہیں:ترجمان طالبان

EjazNews

ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ ہم لڑائی نہیں امن چاہتے ہیں افغان فورسز کے اہلکار اضا کارانہ طور پر ہمارے ساتھ مل رہے ہیں۔کابل انتظامیہ کے پاکستان پر الزامات بلاجواز ہیں جب بھی کابل ایڈمنسٹریشن کو شکست ہوتی ہے تو وہ پاکستان پر الزام لگا دیتی ہے اقوام متحدہ کی رپورٹ بے بنیاد ہے اقوام متحدہ کی رپورٹ کے پیچھے کوئی ملک شرارت کر رہا ہے۔

ایک نشریاتی ادارے کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی ہے کہ ہم افغانستان کی سرزمین کو کسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جب بھی افغانستان میں ہماری حکومت ہو گی اس وقت ہم عملی طور پر ثابت کریں گے اب بھی جو علاقے ہمارے کنٹرول میں ہیں وہاں کسی کو دوسرے ملک کے خلاف ایسا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔بھارت کے ساتھ ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہوا ۔ہم افغانستان کی سرزمین کو رائیول ونگ گراؤنڈ کی اجازت نہیں دیں گے ہم چاہتے ہیں کہ آزادی کے بعد افغانستان کی تعمیر نو پر توجہ دیں دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے اور امن کے قیام پر توجہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  آذربائیجان اور آرمینیا کا آخر تنازع کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہم کئی بار واضح کر چکے ہیں کہ ہم اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔یہ غلط ہے کہ افغانستان میں ایسا ہوگا ویسا ہوگا ایسا کہنے والے نہیں چاہتے کہ افغانستان میں امن قائم ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں