Lahore_high_court

لاہور ہائی کورٹ نے 18افسران کے تبادلے کردئیے

EjazNews

لاہور ہائی کورٹ نے 18 افسران کے تبادلے کردئیے، تبدیل ہونے والوں میں گریڈ 20 کے 2 ایڈیشنل رجسٹرار، گریڈ 19 کے 11 ڈپٹی رجسٹرارز سمیت دیگر شامل ہیں۔

ایڈیشنل رجسٹرار محمد مسعود احمد کا کیس کملیشن فکسچر برانچ، ایڈیشنل رجسٹرار سید عابد حسین بخاری کا پروٹوکول سے سروسز برانچ تبادلہ کیا گیا ہے، ڈپٹی رجسٹرار منصور الحق کا جنرل اینڈ کوآرڈینیشن برانچ سے کیس فکسچر برانچ، ڈپٹی رجسٹرار قریشی کا کمرشل اینڈ ٹیکسیشن برانچ سے جنرل اینڈ ٹیکسیشن برانچ، ڈپٹی رجسٹرار ریاض احمد کا سول برانچ سے پروکیورمنٹ برانچ، ڈپٹی رجسٹرار عرفان احمد نیازی کا جوڈیشل کوآرڈینیشن اینڈ ٹربیونل برانچ سے ٹربیونل کوآرڈیشن برانچ تبالہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی رجسٹرار شاہد اقبال کا پروکیورمنٹ سے سول برانچ، ڈپٹی رجسٹرار اویس افضل کا آئی ٹی مینیجمنٹ برانچ، ڈپٹی رجسٹرار سجاد احمد کا آیچ آر سے سیکورٹی برانچ، ڈپٹی رجسٹرار شفقت عباس کا سول برانچ سے کمرشل اینڈ ٹیکسیشن برانچ، ڈپٹی رجسٹرار محمد کاشف پاشا کا ریسرچ اینڈ مانیٹرنگ برانچ، ڈپٹی رجسٹرار محمد عثمان شوکت کا ڈک ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی آئی ٹی برانچ میں اور ڈپٹی رجسٹرار عطاالرحمن کا بجٹ اینڈ فنانس برانچ سے ایچ آر برانچ تبادلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کلیڈونین یونیورسٹی کے پہلےمنتخب غیر ملکی(پاکستانی) صدر عادل راہو

تبدیل ہونے والوں میں دو اسسٹنٹ رجسٹرارز، ایک سٹینوگرافر اور ایک آفس کوآرڈینٹر بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں