azad_kashmir_election

دوبارہ پولنگ میں بھی پی ٹی آئی جیت گئی

EjazNews

آزاد کشمیر کے حلقہ باغ3 ایل اے 16 کے چار پولنگ سٹیشنز میں دوبارہ الیکشن کے بعدغیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار میر اکبر خان کامیاب ہو گئے ہیں ۔

چار حلقوں میں ہونے والی پولنگ کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار میر اکبر خان نے665 ووٹ لئے جبکہ انکے قریبی حریف پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار قمر الزمان نے 538ووٹ حاصل کئے ۔

خیال رہے کہ 25 جولائی کو ان پولنگ سٹیشنز پر ہنگامہ آرائی کے باعث ووٹنگ کا عمل معطل کر دیا گیا تھا۔ ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن سے یہاں دوبارہ پولنگ کی سفارش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس13ستمبر کو بلانے کا فیصلہ

اپنا تبصرہ بھیجیں