Financing

عجمان اور دبئی بینکوں کی پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالرز مرابھا سنڈیکیٹڈ فنانسنگ

EjazNews

عجمان بینک اور کمرشیل بینک آف دبئی نے پاکستان کے لئے 35 کروڑ ڈالرز مرابھا سنڈیکیٹڈ فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے ۔ اس منتقلی کی 12 بینکوں نے تصدیق کردی ہے ۔

اس سہولت پر عجمان بینک نے انوسٹمنٹ ایجنٹ کا کام کیا ۔جو پاکستان کی صلاحیت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے ۔

گلف انٹرنیشنل بینک ، عرب انوسٹمنٹ کمپنی ، آئی سی ڈی ، یونائیٹڈ عرب بینک ،کمرشیل بینک آف دبئی ، اور عجمان بینک خیلج تعاون کونسل سے کلیدی مالی ادارے ہیں جنہوں نے منتقلی میں حصہ لیا ۔

اس موقع پر عجمان بینک کے سی ای او محمد امیری نے پاکستان کے ساتھ مرابھا فنانسنگ معاہدے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے ہماری علاقائی اور بین الاقوامی ساکھ اور امتیازی پوزیشن کی توثیق ہوتی ہے ۔

کمرشیل بینک آف دبئی کے سی ای او ڈاکٹر برینڈ وان لینڈعر نے اس سلسلے میں بینک آف عجمان کے تعاون پر فخر کا اظہار کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:  8سالہ بچے پر توہین رسالتؐ کامقدمہ درج نہیں ہوا، برطانوی اخبار کی خبر غلط ہے:طاہر اشرفی

اپنا تبصرہ بھیجیں