bariani_indian

دہلی بریانی

EjazNews

اشیاءووزن:
چکن ڈیڑھ کلو، چاول باسمتی ایک کلو (20منٹ بھگو دیں)، پیاز آدھا کلو (باریک کاٹ کر فرائی کرلیں)، دہی تین پاﺅ، ادرک (پسی ہوئی) دوکھانے کے چمچ، کالا زیرہ آدھا چائے کا چمچ، ثابت لونگ ایک چائے کا چمچ، چھوٹی الائچی 8عدد (1کھانے کا چمچ کیوڑے میں پسی ہوئی)، بڑی الائچی 4عدد، دار چینی 4ٹکڑے، کڑی پتہ2عدد، لیموں 1عدد، زردہ کا رنگ آدھا چائے کا چمچ، جاوتری جائفل ایک چوتھائی چائے کا چمچ۔

ترکیب:
سب سے پہلے پیاز گھی میں ڈا لکر گلابی براﺅن کر لیں اور اس کو نکال لیں پھر اس ہی گھی میں سادا ثابت گرم مصالحہ ڈال کر گوشت ڈا ل کر پکائیں اور پانی خشک کر لیں اور پھر ادرک ، لہسن ملا کر بھون لیں اس کے بعد تھوڑا تھوڑا دہی ڈا ل کر بھون لیں۔ آخر میں جاوتری ، جائفل ، کیوڑا، چھوٹی الائچی ڈا لکر دم دے دیں۔

چاول کوتھوڑا سا ثابت گرم مصالحہ اور لیموں کا رس اور نمک ڈا ل کر ابال لیں، جب چاول دوکنی ابل جائیں تو چھان لیں، پھر چاول والی دیگچی میں نیچے چاول کی تہہ پھر گوشت کی پھر تلی ہوئی پیاز کی اور پھر چاول کی تہہ لگائیں۔ آخر میں تلی ہوئی پیاز ، زیرہ ، الائچی ، جاوتری ، جائفل مکس کر کے ڈال دیں اور پھر رنگ ڈال کر اور لیموں کا رس ڈال کر پندرہ منٹ کا دم لگا دیں۔ سلاد، رائتہ اور شامی کباب کے ساتھ سرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  تھائی رائس

اپنا تبصرہ بھیجیں