maryam_nawaz

مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

EjazNews

مریم نواز نے ایک ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ مجھے بخار، کھانسی اور نزلے کی علامات ہیں لیکن گھر میں ہی علاج ہورہا ہے۔انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دعاؤں اور نیک خواہشات بھیجوانے پر مشکور ہوں۔

سوشل میڈیا پر ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگ زیب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

انہوں نے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔

مریم نواز آزاد جموں و کشمیر میں منعقدہ عام انتخابات کی مہم میں شریک تھیں اور اپنی جماعت کے انتخابی جلسوں میں بھرپور شرکت کر رہی تھیں۔

آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے اختتام کے بعد انہوں نے سیالکوٹ میں پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں بھی ایک بڑے جلسے سے خطاب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  آزاد جموں و کشمیر کی پوری آبادی اور خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کو ہیلتھ کارڈ ملیں گے: وزیراعظم

ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کے خدشات ہیں کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 119 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو 21 مئی کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے جبکہ 21 مئی کو 4 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں