Government of pakistan

سرکاری افسران اپنی جائیدادوں کا ریکارڈ جمع کرائیں گے

EjazNews

اسٹبلشمنٹ ڈو یژن نے سرکاری افسران سے 30 جون 2021 تک خریدی گئی جائیداد و اثاثوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آفس میمورنڈم جاری کردیا ہے،جائیداد سے متعلق پروفارمہ تیار کر لیا گیا ہے،یکم اگست تک جائیداد کی تفصیل درج کرنے کا پروفارمہ دیا جائیگا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےپاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس و پولیس سروس آف پاکستان ،سیکرٹریٹ گروپ اور آفس مینجمنٹ گروپ کے افسران سے ا ثا ثوں کا ڈیکلیئریشن طلب کیا ہے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن صرف ان چار سروس گرو پوں سے تعلق رکھنے والے افسروں کے اثاثوں کا ریکارڈ رکھتا ہے۔

باقی سروس کے افسران کا ریکارڈ متعلقہ محکمے یا وزارت خود رکھتی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہدایت کی ہے کہ تمام افسران 5 ستمبر تک متعلقہ تفصیلات اسٹیبلشمنٹ ڈو یژن میں جمع کرائیں۔

تفصیلات جمع نہ کرانے والا افسر مس کنڈکٹ کا مرتکب تصور ہو گا،آفس میمورنڈم گریڈ 18 سے 21 تک کے افسران کیلئے جاری کیا گیا ہے،اثاثوں سے متعلق 15 ستمبر تک حلف نامہ جمع کرانا بھی لازمی قرار دیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  صوبائی دارالحکومت میں نماز عید کے اوقات

ایوان صدر، وزیراعظم آفس، وزارتوں اور چیف سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کر دیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں