Shahrooz

دنیا کے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما کا نیا ریکارڈ

EjazNews

دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرلی جس کے بعد وہ کے ٹو سر کرنے والے بھی سب سے کم عمر پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔

شہروز کے والد سلمان کاشف نے کہا کہ شہروز نےگزشتہ صبح 8 بج کر 10 منٹ پر کے ٹو سر کی اور ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

شہروز کاشف کے والد کا کہنا تھا کہ شہروز نے 2 ماہ قبل دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی اوراب شہروز کے ٹو سر کرنے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔

سلمان کاشف نے بتایا کہ شہروز 11 سال کی عمر سے پہاڑوں کو سر کرنے کا شوق رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بطور والدین اب ہم عادی ہوگئے ہیں۔والد کے مطابق شہروز کو پہاڑوں پر جانے کا شوق ان کے ساتھ گئے آفس ٹرپ کے دوران ہوا اور اسی دوران شہروز نے پہلی بار کسی پہاڑ پر جانے کی خواہش کی جسے گائیڈ کے ساتھ کر بھیج کر پورا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  دھیلا، پائی، دمڑی ،پیسہ

شہروز کے والد کا کہنا ہے کہ شہروز نے ایک سال میں دو مختلف اور دنیا کی بلند ترین چوٹیاں سر کرکے ایک منفرد ریکارڈ قائم کردیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں