juci_chicken_grill

جوسی چکن اسٹیک

EjazNews

اشیاء ووزن:
چکن بون لیس پیسز آدھا کلو، شملہ مرچ لمبائی میں کاٹ لیں ایک عدد، ٹماٹر باریک کاٹ لیں ایک عدد، پیاز باریک کاٹ لیں ایک عدد، کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، نمک ایک چائے کا چمچ، سویا ساس دو کھانے کے چمچ، مسٹرڈ پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، چلی ساس دو کھانے کے چمچ، پانی اور تیل حسبِ ضرورت۔

ترکیب:
چکن ہلکا سا فرائی کر کے اس پر مسٹرڈ پیسٹ لگائیں۔ پھر نمک اورکالی مرچ اچھی طرح لگا کر تیس منٹ کے لیے رکھ دیں۔ بعد ازاں، گرل پین پر دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر گرم کرکےدونوں طرف سے سینک لیں۔ اب پین میں تیل کڑکڑا کر اس میں شملہ مرچ، ٹماٹر، پیاز ڈال کر ذرا سا فرائی کرکے سویا ساس، چلی ساس اور پانی ڈال کر دو منٹ پکا کر اسٹیک پین میں چکن رکھ کر اوپر سے سویا ساس ڈال کر پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  ماہی چے گوشفند

اپنا تبصرہ بھیجیں