Special_chicken_grill

سپیشل گرل چکن

EjazNews

اشیاء ووزن:
چکن لیگ پیسزآدھا کلو،لیموں کا رس تین کھانے کے چمچ،ادرک، لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،لال مرچ کٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ،لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،نمک حسبِ ذائقہ،برائون شوگر ایک چائے کا چمچ،شہد ایک کھانے کا چمچ،ہرا دھنیا کُوٹ لیں دو کھانے کے چمچ،ہری مرچ کٹی ہوئی تین عدد،ہلدی ایک چائے کا چمچ،گرم مسالا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ،پودینا کُوٹ لیں دو کھانے کے چمچ،ٹماٹر کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ،دہی پھینٹ لیںچار کھانے کے چمچ اور تیل حسب ضرورت۔

ترکیب:
لیگ پیسز درمیان سے دو حصوں میں کرکے تھائی اور ڈرم پیسز الگ الگ کر یںاور چھری کی مدد سےکٹ لگالیں۔ اب ایک پیالے میں تمام اجزاء ڈال کر خُوب اچھی طرح مکس کریں اورچکن کے پیسز پر لگا کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔اس کے بعد گرل پین گرم کرکے چند قطرے تیل شامل کر کے گریزکرلیں اورہلکی آنچ پر چکن کے پیسز گولڈن ہونے تک گرل ہونے دیں۔لیجیے، مزے دار اسپیشل چکن گرل تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  قیمہ گھوٹالا

اپنا تبصرہ بھیجیں