UAE_with_israel

اسرائیل نے بھی متحدہ عرب امارات میں اپنا سفیر مقرر کر دیا

EjazNews

اسرائیل نے عامر حائیک کو متحدہ عرب امارات میں اپنا پہلا سفیرمقرر کردیا جو اب ابوظہبی میں موجود اسرائیل کے خصوصی ایلچی کی جگہ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ یائرلپید نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں پہلے سفیر کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔

عامر حائیک امارات میں اسرائیل کے پہلے سفیر ہوں گے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عامر حائیک معیشت اور سیاحت کے شعبوں میں علم و تجربے سے مالامال ہیں جو اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کے لیے پُل کا کردار ادا کرنے کے لیے درست انتخاب ہیں۔

ٹائمزآف اسرائیل کے مطابق عامرحائیک اسرائیل ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر ہیں اور اس سے قبل وہ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن آف اسرائیل کے سربراہ اور وزارت صنعت، تجارت اور محنت کے ڈائریکٹرجنرل بھی رہ چکے ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے بھی محمد الخاجہ کو اسرائیل میں اپنا سفیر مقررکر دیا ہے اور تل ابیب میں سفارت خانہ کا افتتاح بھی کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکی صدر ٹیکس چوری کے الزامات کی زد میں آگئے

یاد رہے :اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے سابق امریکی انتظامیہ نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی اور تجارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے اب تک صحت ،شہری ہوابازی ،سیاحت ،تحفظ خوراک، زراعت اور دفاع کےشعبوں میں تعلقات کے فروغ کے لیے سمجھوتے طے پاچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں