faisl_creem_condi

فواد چودھری اور شیخ رشید جیسے سیاسی خانہ بدوشوں کو اب اپنے مستقبل کی فکر کرنی چاہئے:فیصل کریم کنڈی

EjazNews

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزراءشیخ رشید اور فواد چودھری کی پریس کانفرنسوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ فتح کرنے کا خواب وزیرداخلہ کیلئے عذاب بن جائے گا، پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے ایک ہی وقت میں وفاقی اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کا مقابلہ کیا اور مشکل حالات کے باوجود حزب اختلاف کی بڑی پارٹی کی حیثیت سے سامنے آئی ہے۔

فواد چودھری اور شیخ رشید جیسے سیاسی خانہ بدوشوں کو اب اپنے مستقبل کی فکر کرنی چاہئے، علی امین گنڈاپور نے کشمیر کے ماحول میں بھی گندگی پھیلائی ہے، علی امین گنڈا پور اور مراد سعید کی طرف سے پیدا کی گئی گندگی کا خمیازہ عمران خان کو بھگتنا ہوگا،بیشمار رکاوٹوں کے باوجود آزاد کشمیر اسمبلی میں پیپلزپارٹی قوت بن کر سامنے آئی ہے، پیپلزپارٹی کے ایم ایل اے مودی کے مداح عمران خان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے اور وہاں کی کٹھ پتلی حکومت کو جمہوری آداب سکھانے کی طاقت رکھتے ہیں،آزاد کشمیر کے انتخابات میں الیکشن کمیشن عمران نیازی کی حکومت کے سامنے بے بس نظر آیا اور اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام رہا، پی ٹی آئی کی کھوکھلی حیثیت کا بھانڈا جلدپھوٹ جائیگا کیونکہ وہاں بھی نیازی طرز پر بھان متی کا کنبہ جوڑا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  لاہور ہائیکورٹ سے حنیف عباسی کی سزا معطل

اپنا تبصرہ بھیجیں