women democratic front

نور مقدم کو قتل کیا گیا یہ سسٹم قاتلوں کو استثنیٰ دیتا ہے،انعم۔ 73خواجہ سرائوں کی لاشیں اٹھائی ہیں ،نواب علی

EjazNews

وویمن ڈیموکریٹک فرنٹ اور عورت آزادی مارچ کے زیر اہتمام پاکستان میں خواتین پر بڑھتے ہوئے سنگین جرائم کے خلاف اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پریس کلب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ایکسپریس چوک تک ریلی بھی نکالی گئی۔

شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

چیئرپرسن وویمن ڈیموکریٹک فرنٹ عصمت رضا شاہجہان نے کہا آج اگر کسی نے ہم پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو بہت برا ہو گا،اس ملک میں جب تک پدر شاہی قائم رہے گی ہماری جدوجہد جاری رہے گی، جب تک ہم اس نظام کو نہیں الٹائیں گے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

women democratic front (2)

ایک سماجی کارکن کا کہنا تھا اب ہمیں مرد بتائیں گے کہ ہم نے لباس کس طرح کا پہننا ہے۔

خواجہ سراءنواب علی نے کہا کہ گزشتہ تین سال میں 73خواجہ سرائوں کی لاشیں اٹھائی ہیں ہم وفاق میں ہی محفوظ نہیں ،باقی شہروں کا کیا کہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بینک صارفین کیلئے خوشخبری

ریلی نےایکسپریس چوک میں دھرنا دیاجہاں خطاب میں انعم راٹھور نے کہا گزشتہ دس روز میں بشریٰ ،صائمہ اور نور مقدم کو قتل کیا گیا یہ سسٹم قاتلوں کو استثنیٰ دیتا ہے ۔خواتین پر تشدد کا بل فوری طور پر منظور کیا جائے،آخر میں عصمت شاہجہان نے اعلان کیا کہ نور مقدم کے لیے ایف سیون میں شمع روشن کی جائیں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں