vote_2

ووٹنگ مکمل،گنتی شروع، پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری

EjazNews

آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل 5 بجے مکمل ہوا تاہم پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجودووٹرز کو 5 بجے کے بعد بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے کچھ وقت کیلئے اجازت دی گئی جبکہ جن پولنگ اسٹیشنز میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوچکا وہاں ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی ہے۔

قبل ازیں کوٹلی کے انتخابی حلقے ایل اے 12 میں چڑھوئی کے علاقے میں ناڑ تھانے کی حدود میں پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے مابین فائرنگ سے 40 سالہ ظہیر احمد اور 50 سالہ محمد رمضان ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے بعد حلقے میں موجود دیگر پولنگ اسٹیشنز میں ووٹنگ کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا تھا، جو بعد ازاں بحال ہوگیا۔

انتخابی حلقے میں فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تھا جبکہ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:  پیپلز پارٹی اور اے این پی کو پی ٹی ڈی ایم کی طرف سے شوکاز نوٹس جاری

پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے الزام عائد کیا کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابی حلقے ایل اے 18 کے منڈہول بل بازار کے پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی کارکنان نے قبضہ کرکے بیلٹ پیپر پر مہر لگائے ہیں۔

الیکشن سیل کے سربراہ سینیٹر تاج حیدر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ آزاد جموں و کشمیر کے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو واقعے کی تحریری شکایت جمع کرادی۔

انہوں نے بتایا کہ انتخابی حلقے ایل اے 30 میں پیپلزپارٹی کے چیف پولنگ ایجنٹ ضرار خان کو پولیس نے گرفتار کیا جبکہ پی ٹی آئی کارکنان دو روز قبل پی پی پی کارکن ضرار خان کے گھر پر بھی فائرنگ کرچکے ہیں۔

سینیٹر تاج نے بتایا کہ چیف پولنگ ایجنٹ ضرار خان کی گرفتاری سے متعلق الیکشن کمیشن کو شکایت جمع کرادی ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابی حلقے ایل اے 6 میں بوائز مڈل اسکول کٹیالہ میں واقع پولنگ اسٹیشن نمبر 84 میں پی ٹی آئی کارکنان نے پولنگ کا عمل رکوادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ائیر فورس کے سٹیشن میں دھماکہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی الیکشن سیل کے سربراہ سینیٹر تاج حیدر نے آزاد جموں و کشمیر کے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو معاملے کی تحریری شکایت جمع کرادی۔

جہلم میں پولنگ اسٹیشن ایل اے 32 میں سیاسی جماعت کے ڈنڈا بردار کارکنوں‘ کے حملے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے ضلع جہلم کے ایس پی ریاض مغل نے دعویٰ کیا کہ ڈھل چکھیاں میں پولنگ اسٹیشن ایل اے 32 میں جماعت اسلامی (جے آئی) کے کارکنوں کے حملے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل مظفر آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا نے اُمید ظاہر کی تھی کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 56 فیصد سے زیادہ ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ انتخابی مراحل احسن طریقے سے پورے کیے گئے اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے مکمل انتظامات ہیں جبکہ الیکشن کی تیاری میں حکومت کی پوری معاونت حاصل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آزادی اظہار رائے کا یہ مطلب نہیں کہ مذہبی منافرت کو ہوا دی جائے:وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں خواتین ووٹرز کی شرح پہلے کے مقابلے میں زیادہ رہے گی۔

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میڈیا کی سوئی، علی امین پر ہی اٹک گئی ہے، آج کے دن کوئی اچھی بات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں