voter

آزاد کشمیر کے کس حلقے میں سب سے کم ووٹر اور کس میں سب سے زیادہ ووٹر ہیں؟

EjazNews

آزاد کشمیر اسمبلی کی 45نشستوں کے لئے ہونے والے عام انتخابات میں32لاکھ 20ہزار 793ووٹرز میں سے سب سے زیادہ مہنگے 7ووٹرز ہیں ۔جن کے ہر ووٹ کی مجموعی مالیت کم از کم ایک لاکھ روپے بنتی ہے ۔

آزاد کشمیر کے LA7بھمبر میں سب سے زیادہ ایک لاکھ بارہ ہزار ووٹر ہیں جبکہ سب سے کم ووٹر LA43کشمیر ویلی 4میں صرف 2457ہیں۔
45حلقوں کے لئے 32لاکھ 20ہزار سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے ۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ایک پولنگ اسٹیشن پر کم از کم خرچہ ایک لاکھ روپے سے زائد متوقع ہے لیکنLA40 کشمیر ویلی ون کے سات پولنگ اسٹیشن ایسے ہیں جہاں صرف ایک ووٹر کے لئے پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے ۔

ان سات پولنگ اسٹیشن میں گورنمنٹ پرائمری سکول سعید آباد کراچی میں ایک خاتون ووٹر کے لئے پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے جبکہ اسی طرح گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول تھانہ بلا خان جام شورو میں ایک مرد ووٹر کے لئے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس ٹنڈو اللہ یار میں ایک خاتون ووٹر کے لئے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر دادو میں خاتون ووٹر کے لئے؎

یہ بھی پڑھیں:  سندھ پولیس کا خواجہ سراؤں کو ملازت دینے کا اعلان

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول قاضی سلطان کنری میں خاتون ووٹر کے لئے ، گورنمنٹ بوائز ماڈل سکول تربت میں ایک مرد ووٹر کے لئے جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قلعہ سیف اللہ میں خاتون ووٹر کے لئے پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے ۔جہاں پولنگ اسٹاف صرف ایک ووٹر کے لئے سارا دن انتظار کرنے پر مجبور ہو گا۔

دوسری جانب آزاد کشمیر کا ووٹرز کے اعتبار سے سب سے بڑا حلقہ LA7بھمبر ہے جہاں سب سے زیادہ ایک لاکھ بارہ ہزار 29ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے ۔ووٹرز کے اعتبار سے سب سے چھوٹا حلقہ LA40کشمیر ویلی 1ہے جہاں ووٹرز کی کل تعداد صرف 2457ووٹرز پر مشتمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں