shahdra lahore

شاہدرہ ٹربورائونڈ بائوٹ کی ابتدائی منظور ہو گئی

EjazNews

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہورمیں جاری3 میگا پراجیکٹس کے بعد شاہدرہ جدید ٹربو راؤنڈ اباؤٹ سمیت 10 ارب روپے کی لاگت سےمزید4 نئےمنصوبوں کیلئے ابتدائی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ نے پی سی ون تیار کرکے پی اینڈ ڈی سے باقاعدہ منظوری لینے کی ہدایت کردی ہے، 5 ارب کی لاگت سے شاہدرہ میں ٹربو راؤنڈ اباوٹ اور8 ریمپس تعمیر کیے جائیں گے، راؤنڈ اباوٹ کی تعمیر سے3 لاکھ گاڑیوں کو فائدہ پہنچے گا۔

ایک ارب 80 کروڑ روپے کی لاگت سے ساڑھے 6 کلومیٹر طویل غازی روڈ تا بھٹی چوک ڈیول کیرج وے کی تعمیر و بحالی ہوگی۔ ایک ارب 40کروڑ روپے کی لاگت سے شہر کے 8جنکشنز کو بہتر کیا جائے گا، جن میں نشتر جنکشن، کاہنہ کاچھا روانڈ اباوٹ،گلشن راوی ٹی جنکشن میں بھٹی چوک، داتا دربار، فیصل چوک، شامل ہیں، 90 کروڑ روپےکی لاگت سے داتا نگر برج اور گرد ونواح کی بحالی کا منصوبہ شامل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  چیئرمین نادرا نے جعلی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں کتنے ملازمین کو برخاست کیا ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں