8407 میٹر بلندی سے پیرا گلائیڈنگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

8407 میٹر بلندی سے پیرا گلائیڈنگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

EjazNews

یورپی پیرا گلائیڈرز نے بلتورو( سیاچن) میں 8407 میٹر کی بلندی پر پیرا گلائیڈنگ کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا، اس سے پہلے عالمی ریکارڈ 8157 میٹر کاتھا۔

پاکستان ایڈونچر اسپورٹس کا پُرکشش ترین مرکز بن گیا ہے، پیرا گلائیڈرز کی اس ٹیم میں آرمی سکول آف فیزیکل ٹریننگ کاکول کی ٹیم بھی شامل تھی۔

6 یورپی پیرا گلائیڈرز عالمی شہرت یافتہ پیرا گلائیڈر انٹائن جراڈ کی قیادت میں 25 مئی سے ہنزہ اور سکردو میں موجود تھے۔جون میں ان پیرا گلائیڈرز نے ہنزہ کی پہاڑیوں پر پریکٹس کی، ان کا مشن پیرا گلائیڈنگ کرکے بُلندی پر جانے کا عالمی ریکارڈ بنانا تھا۔

پہلا ریکارڈ بھی یورپی پیرا گلائیڈرانٹائن جراڈ نے بنایا تھا، پاکستان کیلئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ نیا ریکارڈ اس کی سر زمین پر بنا۔پاکستان آرمی پیرا گلائیڈنگ ٹیم کی قیادت کیپٹن احسن نے کی، ان کے ساتھ حوالدار قاسم اور حوالدار مقید بھی اس مہم میں شامل تھے، انھوں نے 5 سے 6 ہزار میٹر بلند 4 مختلف چوٹیوں سے کامیاب پیرا گلائیڈنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں:  رمیز راجا ان ،احسان مانی آئوٹ، نئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ

اپنا تبصرہ بھیجیں